اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ration Scam In Bengal راشن اسکام معاملہ میں گرفتار وزیر کے خلاف ثبوت پیش کرنا ہوگا - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک کی گرفتاری پر باراسات سے ممبر اسمبلی اداکار چرنجیت چکرورتی نے کہا کہ محض گرفتاری سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا ۔انہیں بلاجواز جیل میں ڈالا گیا ہے۔

وزیر کی گرفتاری ہوئی ہے ,ان کے خلا ف ثبوت پیش کرنا ہوگا
وزیر کی گرفتاری ہوئی ہے ,ان کے خلا ف ثبوت پیش کرنا ہوگا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 2:33 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور اداکار چرنجیت چکرورتی نے کہا کہ جیسے جیسے 2024 لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں، اس طرح ترنمول پر دباؤ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کبھی کبھی میں دیکھتا ہوں کہ ان (تفتیشی ایجنسیوں) کی طرف سے کتنی جائیدادوں کا اعلان کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد ان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سی آئی ڈی کو جانچ کرنےسے روکا جارہا ہے تو دوسری طرف سی بی آئی اور ای ڈی کو کھولی چھوٹ دی جاتی ہے۔چرنجیت کے مطابق، لوگ جانتے ہیں کہ کون سی پارٹی زیاد ہ کرپٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ration Scam In Bengal جیوتی پریہ ملک دیگھا میں تین ہوٹلوں کے مالک ہیں :شبھندو ادھیکاری

رکن اسمبلی نے کہا کہ بی جے پی یہ کوشش کررہی ہے کہ ایک ایسا قانون لایا جائے جس میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق معلومات عام نہ کی جائے ۔ واضح ہوتا ہے کہ کرپشن کے حق میں کون ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک کو ای ڈی نے راشن بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان سے سالٹ لیک کے سی جی او کمپلیکس میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سابق اور موجودہ انتظامی افسران بھی پور بھرتی بدعنوانی کی جانچ میں ای ڈی کے دفتر کا دورہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details