پٹنہ:لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے کہاکہ بہار میں مہا گھٹبندن کی حکومت قائم عمل میں آنے کے بعد ریاست میں جرائم کی وارداتوں میں تشوشیناک اضافہ ہوا ہے۔Chirag Paswan Slam Mahagathbandhan Govt In Bihar
اس سے قبل سینکڑوں کارکنان کو چراغ پاسوان نے لوجپا میں شامل کر انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی، کارکنان کی جانب سے چراغ پاسوان کو سونے کا مکٹ پہنایا گیا
بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے لوجپا کے ریاستی صدر راجو تیواری نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بہار میں کس کی حکومت ہے۔ یہ عوام کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے، نتیش کمار واحد ایسے شخص ہیں کہ اقتدار الٹ پلٹ ہو جائے مگر وزیر اعلیٰ کی کرسی پر وہی قابض رہتے ہیں، 2005 میں اقتدار میں آنے سے قبل نتیش کمار نے ہی راجد کی حکومت کو جنگل راج کا خطاب دیا تھا۔