اردو

urdu

ETV Bharat / state

چینی زبان میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت میں نعرے - نندی گرام

کولکاتا کے چائنا ٹاؤن میں مقیم چینی نژاد بھارتی شہریوں نے نندی گرام میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہوئے جملے کی مذمت کرتے ہوئے چینی زبان میں نعرہ لکھ کر ان کی جلد سے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

دیواروں پر دلچسپ نعرہ بازی اور تصاویر دیکھنے کو مل رہی ہیں
دیواروں پر دلچسپ نعرہ بازی اور تصاویر دیکھنے کو مل رہی ہیں

By

Published : Mar 11, 2021, 5:04 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 میں اب چند دنوں ہی باقی رہ گئے ہیں ایسے میں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

چینی زبان میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت میں نعرے

اسمبلی انتخابات سے قبل جہاں ایک طرف جہاں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان شدید لفظی جنگ جاری ہے۔ وہیں، دوسری طرف دیواروں پر دلچسپ نعرہ بازی اور تصاویر دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

مغربی بنگال کے ٹینگڑا میں واقع چائنا ٹاؤن میں رہنے والے چینی شہریوں نے اسمبلی انتخابات 2021 میں ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

توپسیا کے 24 نمبر بس سٹینڈ کے قریب ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان کی موجودگی میں چینی شہریوں نے چینی زبان میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت میں دیواروں پر نعرے تحریر کیے۔

چائنا ٹاؤن میں مقیم چینی نژاد بھارتی شہریوں نے نندی گرام میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہوئے جملے کی مذمت کی

مغربی بنگال میں رہنے والے چینی شہریوں نے چینی زبان میں نعرہ لکھ کر نندی گرام میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کی۔

چینی شہریوں نے کہا کہ زبان اور تہذیب کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے اور زبان کو قید کرکے رکھا نہیں جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چینی زبان میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر ہوئے حملے کی مذمت اور ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی گئی ہے۔

دیواروں پر دلچسپ نعرہ بازی اور تصاویر دیکھنے کو مل رہی ہیں

اس موقع پر موجودہ ترنمول کے سینیئر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ اس وقت مجھے کچھ بھی نہیں کہنا ہے 'میرے چینی بھائی آج بولیں گے اور ہم سب سنیں گے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مدنی ضلع کے نندی گرام میں ریلی کے دوران حملے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی زخمی ہو گئی تھیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 آٹھ مراحل میں ہوں گے تاہماس سلسلے میں 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details