اردو

urdu

ETV Bharat / state

تحفظ حقوق اطفال کمیشن کا محکمہ تعلیم کو نوٹس

ہگلی ضلع کے ایک پرائمری اسکول میں مڈڈے میل میں بچوں کو ابلا ہوا چاول اور نمک دیے جانے پر تحفظ حقوق اطفال کمیشن نے محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب کی ہے۔

تحفظ حقوق اطفال کمیشن کا محکمہ تعلیم کو نوٹس

By

Published : Aug 21, 2019, 8:23 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:47 PM IST

مغربی بنگال بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی نے 19 اگست کو اچانک چنسورہ میں واقع بالک بانی مندر اسکول کا دورہ کیا تھا۔ اس درمیان انہوں نے دیکھا کہ 400 بچوں کو صرف ابلا ہوا چاول اور نمک مڈڈے میل میں دیا جا رہا ہے۔ جب کہ اسکول کے روٹین کے مطابق بچوں کو چاول کے ساتھ سویا بین کری اور دال دیا جانا چاہیے۔ مگر اس کی جگہ صرف ابلا ہوا چاول اور نمک دیا جا رہا تھا۔

ڈبلیوبی سی پی سی کی ایک ٹیم نے اسکول کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ کمیشن کے چیئرمین کو رپورٹ سونپی گئی ۔

تحفظ حقوق اطفال کمیشن کا محکمہ تعلیم کو نوٹس

چیئرپرسن اننیاچکرورتی نے کہاکہ محکمہ تعلیم سے اس سلسلے میں جواب طلب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کل ہماری ٹیم نے دورہ کرنے کے بعدجو رپورٹ مرتب کیا ہے اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی نے الزام عاید کیا کہ انہوں نے مڈڈے میل سے متعلق بے شمار شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔اس لیے ہم نے اچانک دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسکو ل کے بچوں کو صرف ابلا ہوا چاول اور نمک کھاتے ہوئے ہم حیران رہ گئے۔یہ صرف شرمناک نہیں ہے بلکہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ 257چاول کے بیگ غائب ہیں ا ور 25ہزار میں 5ہزار انڈے خْریدے گئے تھے مگر یہ بچوں کو نہیں دیے گئے۔

تحفظ حقوق اطفال کمیشن کا محکمہ تعلیم کو نوٹس

تاہم وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں جانچ شروع کردی گئی ہے۔

محکمہ جاتی انکوائری ہورہی ہے اور اس طرح کے واقعات کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔قصور واروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بی جے پی سے کہا کہ اس معاملے میں سیاست نہ کریں۔وزیر تعلیم نے سخت نگرانی کرنے کی بھی ہدایت دی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details