مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے یکے بعد دیگرے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر جم کر تنقید تنقید کی۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ انہیں پہلے ہی پتہ تھا کہ مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ یہاں چاروں طرف بدعنوانی اور بدعنوان رہنما کی من مانی چلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کے دو وزرا ایک رکن اسمبلی اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر شوبھن چٹرجی کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ کوئی سیاسی نہیں بلکہ بدعنوانی کا معاملہ ہے۔
گورنر مغربی بنگال کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے سی بی آئی دفتر پہنچنے کے بعد ہی معاملہ بگڑا ہے۔
سی بی آئی کے دفتر پر پتھراؤ کے لیے وزیراعلیٰ ذمہ دار: گورنر جگدیپ دھنکر - etv bharat urdu
گورنر جگدیپ دھنکر نے ترنمول کانگریس کے چار رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد نظام پیلس میں واقع سی بی آئی دفترپر پتھراؤ کے لیے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بنایا۔
ان کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگ سی بی آئی کے دفتر پہنچے اور نعرہ بازی اور پتھراؤ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کے دفتر کے سامنے پتھراؤ اور افراتفری کے لیے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ذمہ دار ہیں۔
گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کو گمراہ کرنے کے بجائے ان تک صحیح اور سچ بات کو پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
واضح رہے کہ آج دن میں ناردا اسٹیبگ آپریشن معاملے فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو پہلے حراست میں لیا اور اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔
سی بی آئی کی ٹیم ترنمول کانگریس کے دو وزیر فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، رکن اسمبلی مدن مترا، سابق مئیر شوبھن چٹرجی(ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے ) کو نظام پیلس میں واقع سی بی آئی کے دفتر میں بیٹھا کر رکھا۔
دوسری طرف فرہاد حکیم کو سی بی آئی دفتر لئے جانے کے بعد ان کے حامی سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور ناکہ بندی کر دی ہے۔
واضح رہے کہ 2014 میں سیمویل متھویز نامی صحافی نے ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کے بدعنوانی معاملے کو لے اسٹینگ آپریشن کیا تھا۔
سی بی آئی کی اسٹینگ آپریشن کی ویڈیو کی بنیاد پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے تفتیش شروع کی تھی۔
مئی 2021 سی بی آئی نے گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر سے ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔