کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے قریب کالی گھاٹ رہائش گاہ سے ورچوئل پوجا کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ 27 اکتوبر کو اپنے گھر سے نکلیں گی۔ اس دن ریڈ روڈ پر پوجاکارنیوال کا حکومت نے انتظام کر رکھا ہے۔
جمعرات کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے ورچوئل کلکتہ اور اضلاع میں سینکڑوں پوجاپنڈالوںکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ٹھیک نہیں ہوں، پائوں میں انفیکشن ہے ۔ابھی بھی آئی وی انجیکشن لگ رہے ہیں ۔ میں ٹھیک سے چل نہیں سکتی ہوں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ مزید کچھ دن پیدل نہیں چلنے کا مشورہ دیا ہے۔
ممتا بنرجی نےواضح کیا ہے کہ اس مرتبہ وہ ذاتی طور پر کسی پوجا کا افتتاح نہیں کر سکیں گی۔وزیر اعلیٰ نے پوجا کے منتظمین سے یہ بھی کہاکہ ’’اس بار میں پوجا کے افتتاح میں نہیں جا سکوں گی۔ 27 تاریخ کو کارنیول میں ملتے ہیں۔ آپ سب آئیں گے۔ میں اس دن باہر آؤں گی۔ایک مہینے سے زائد عرصے سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو کا دورہ نہیں کیا ہے ۔پوجا سے قبل وہ اپنے دفتر لوٹنا چاہتی تھی مگر ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طور پر چلنے سے منع کردیا ہے۔