اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رابندر سروور میں غنڈوں نے توڑ پھوڑ کی' - ترنمول کانگریس

کولکاتا شہر کے سرسبز علاقہ رابندر سروور میں جو نیشنل گرین ٹریبونل کے ماتحت ہے جس میں کسی طرح کی تقریب اور مذہبی تقریب پر پابندی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی رابندر سروور میں اس طرح کی کسی بھی تقریب پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن آج رابندر سروور کے گیٹ کا تالا توڑ کر چھٹ پوجا کی گئی۔

'رابندر سروور میں باہری غنڈوں نے توڑ پھوڑ مچائی ہے '

By

Published : Nov 2, 2019, 9:38 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا کے رابندر سروور میں جبرا چھٹ پوجا کرنے پر ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری پارتھو چٹرجی نے آج کہا کہ 'نیشنل گرین ٹریبونل کی ہدایت پر کلکتہ کارپوریشن نے چھٹ پوجا کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

'رابندر سروور میں باہری غنڈوں نے توڑ پھوڑ مچائی ہے '

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وہ کچھ نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ یہ معاملہ فی الحال عدالت کے ماتحت ہے ۔ یہ معاملہ میں کچھ کرنا ہوگا تو کلکتہ ہائی کارپوریشن اور کے ایم ڈی اے دیکھے گی اور نیشنل گرین ٹریبونل کو جو کرنا ہوگا کریگی۔'

'رابندر سروور میں باہری غنڈوں نے توڑ پھوڑ مچائی ہے '

واضح رہے کہ چھٹ پوجا کے مد نظر دو دن قبل ہی رابندر سروور کو مقفل کر دیا گیا تھا چھٹ پوجا سے ایک روز قبل ہی رابندر سروور بند کرنے کو لیکر کشیدگی شروع ہو گئی تھی اور آج رابندر سروور کے دونوں گیٹ کے تالے بھی توڑ کر چھٹ پوجا کیا گیا۔

اس کے علاوہ کے ایم ڈی اے اور ریاستی حکومت کے متعدد بینر پھاڑ دیا گیا پارتھو چٹرجی نے کہا اس معاملے میں جو کرنا ہوگا کلکتہ کارپوریشن اور کے ایم ڈی اے کریگی باہری کے لوگوں نے یہ حرکت کی ہے ۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details