کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم ایس ایف آئی اور یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آئی کے سینکڑوں حامیوں نے ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت کےخلاف زبردست احتجاج کیا اور میونسپل کارپوریشن گھراو کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس بریکیڈ کی وجہ سے وہ دفتر تک پہنچ نہیں سکے۔Chaos In DYFI And SFI Rally In Front Of KMC In Kolkata
سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم اور یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آئی کے سینکڑوں حامیوں نے ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔بدعنوانی کے معاملے میں ملوث حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم اور یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آئی کے سینکڑوں نوجوان مظاہرین نے بدعوانی اور اسکولوں کے یونیفارم کے رنگ تبدیل کرنے کے خلاف سڑکوں پر اتر کر زبردست احتجاج کیا۔