اردو

urdu

ETV Bharat / state

اساتذہ کی تقرری معطل کرنے کے فیصلے کو چیلنج - ہائی کورٹ نیوز

اپر پرائمیری اساتذہ کی تقرری معطل کے پیش نظر اساتذہ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

اساتذہ کی تقرری معطل کرنے کے فیصلے کو چیلنج
اساتذہ کی تقرری معطل کرنے کے فیصلے کو چیلنج

By

Published : Dec 24, 2020, 10:06 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ میں اپر پرائمیری اساتذہ کے امیدواروں نے ریاستی عدالت کی جانب سے اساتذہ کی تقرری معطل کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

امیدواروں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو یہ کہہ کر چیلنج کیا کہ ملازمت کے انتظار میں اب اور نہیں بیٹھ نہیں سکتے، وکیل اسیش کمار بھٹاچاریہ نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر کے اسی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپر پرائمیری اساتذہ کی تقرری کا اب صرف وقت کا ا نتظار تھا لیکن کلکتہ ہائی کورٹ نے اساتذہ بحالی پر روک لگا دیا، جس سے ہزاروں امیدواروں کے مستقبل خطرے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپر پرائمیری اساتذہ کی تقرری کی تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد معطلی کا فیصلہ دیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ سال2019 میں جسٹس موسمی بھٹاچاریہ نے ایک معاملے کی سماعت کے دوران اپر پرائمیری اساتذہ کی تقرری پر روک لگانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

اس کے بعد سے اب تک اپر پرائمیری ملازمت کے امیدوار مسلسل احتجاج کرتے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details