ریاست مغربی بنگال میں امفان طوفان متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی مرکزی ٹیم کو جنوبی 24 پرگنہ کے میناکھا علاقے میں لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔
دراصل مرکز کی ٹیم نے آج کئی امفان متاثرہ کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ امفان طوفان سے متاثر علاقہ میناکھا کے مقامی باشندوں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی مرکزی ٹیم کے علاقے میں پہنچنے پر ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر مقامی انتظامیہ کی جانب سے ان کے ساتھ تعاون نہیں کئے جانے اور ان کے لئے صحیح طور ضروری چیزوں کا انتظام نہ کئے جانے کو لے کر احتجاج کر رہے تھے۔ بعد میں پولس کی مداخلت کے بعد راستہ خالی کرایا گیا۔
گزشتہ دنوں امفان طوفان نے بڑے پیمانے پر بنگال کے مختلف اضلاع میں تباہی مچائی ہے۔ اس طوفان میں سندیش کھالی، ہنگل گنج اور مینا کھا بڑی طرح متاثر ہوئے ہیں۔ آج ان علاقہ کا دورہ کرنے کے لئے چار نمائندوں پر مشتعل مرکز کی ایک ٹیم پہنچی ہوئی تھی۔
سندیش کھالی کے دھاما کھالی میں انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد مینا کھا کے ملنچابازار کے علاقے سے ہوکر کولکاتا واپس لوٹ رہے تھے۔