مالدہ:مغربی بنگال کے مالدہ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سی اے اے کے نام پر لوگوں ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔انتخابات سے قبل سی اے اے کو سیاسی مفاد کے لئے استعمال کرتی ہے۔بی جے ہی متوا سماج کو بھی گمراہ کر رہی ہے۔ متوا سماج کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے تو کیا ہوا۔وہ لوگ برسوں بھارت میں رہتے ہیں۔ہماری پارٹی متوا سماج کے لوگوں کا پورا خیال رکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ متوا سماج کو سی اے اے کے نام پر گمراہ کرنے والوں نے انہیں ووٹ بینگ کے طور پر استعمال کیا ہے۔لیکن متوا سماج کے لوگ اب بی جے پی کی سیاست اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں۔آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو سمجھ میں آئے گا۔لوگوں کو گمراہ کرنا کتنا بھاری پڑ سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ متوا سماج کے لوگ 1950 کی دہائی میں مغربی بنگال میں آئے تھے۔انہوں نے بنیادی طور پر مذہبی ظلم و ستم کا سامنا کیا ہے۔اس کے بعد سے وہ یہاں رہنے لگے۔ان کی شہریت پر سوال اٹھایا نہیں جا سکتا ہے۔