کولکاتا:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گورنر سی وی آنند بوس سے بات کی اور ریاست کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، خاص طور پر ہاوڑہ اور رشٹرا کے تشدد زدہ علاقوںسے متعلق بات چیت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ہاوڑہ میں رام نومی کے موقع پر ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں مغربی بنگال حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ گزشتہ روز 30 مارچ کو تہوار کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
اس سلسلے میں ہاوڑہ سٹی پولیس نے بتایا کہ علاقے میں کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ہاوڑہ میں تشدد کے سلسلے میں 30 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری طرف مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس رام نومی کے جلوس کو لے کر ریاست کے کئی حصوں میں بدامنی سے متعلق تفصیلی رپورٹ مرکز کو بھیجنے جا رہے ہیں۔