کولکاتا:مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے مغربی مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع میں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار خاتون کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور انہیں انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔Central Minister Smriti Irani Attacks CM Mamata Banerjee On Corruption And Law And Order ہاوڑہ ضلع میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہاکہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی عجیب پالیسی ہے ۔جو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ہو چکے ہیں۔جن کے خلاف جانچ چل رہی ہے وہ ان لوگوں کے دفاع کھڑی ہیں۔لیکن جو لوگ احتجاج کرتے ہیں ان کے خلاف طاقت کا استعمال کراوتی ہیں۔
مرکزی وزیر اسمریتی ایرانی کی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے کئی رہنماوں پر بدعنوانی کے مقدمے درج ہیں۔ ان کے خلاف جانچ چل رہی ہے لیکن وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔انہیں کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہے کیونکہ انہیں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت حاصل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Free BreakFast Scheme تمل ناڈو کے اسکولز میں طلباء کیلئے مزیدار ناشتے کا انتظام
ان کا کہنا ہے کہ سالٹ لیک کے کروناموئے میں جو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے حق کے لئے تحریک چلا رہے ہیں ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ان کی آواز کو کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔مغربی بنگال میں یہ سب تو ہو رہا ہے۔حکومت کی پالیسی کی مخالفت کرنے والوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتابنرجی مرکزی حکومت پر سیاسی انتقام کے تحت سی بی آئی ، ای ڈی اور این آئی اے کا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتی ہیں۔
مرکزی وزیر کے مطابق ہاوڑہ ضلع میں بی جے پی کے کارکن کی بیوی کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس کے بارے میں ممتابنرجی کے پاس کوئی جواب ہے ۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کی حمایت کرنے والوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔خواتین کو جنسی زیادتی کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔۔Central Minister Smriti Irani Attacks CM Mamata Banerjee On Corruption And Law And Order