کولکاتا: مرکزی کھیل وزیر انو راگ ٹھاکر مغربی بنگال کے دورے کے لئے آج کولکاتا پہنچے۔کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل پر ائیر پورٹ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔
مرکزی وزیر انور راگ ٹھاکر نے کہاکہ مغر بی بنگال میں برسوں سے ذات پات کو لے کر سیاست کی جاتی رہی ہے۔بنگال اسی طرح کی سیاست کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور ہے۔آج جو کچھ بھی بنگال میں ہو رہا ہے اسی سیاست کا نتیجہ ہے۔
انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ مغربی بنگال کی سیاست ہندو مخالف ہے۔ہندوں کے خلاف بیان بازی کی جاتی ہے۔پرولیا میں سدھوں پر حملے سے متعلق وائرل ویڈیوکے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس کے بارے میں زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی اس ریاست میں سدھوں پر حملے ہو چکے ہیں۔