بردوان:مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا کریش کی وجہ سے مرکزی حکومت تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے۔ کیونکہ دو تین صنعت کاروں کی بدولت یہ حکومت اپنے پیروں پر کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ گزشتہ پیر سے ضلع کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ مشرقی بردوان میں تھیں جہاں انہوں نے کئی سرکاری پروگراموں میں شرکت کی۔ ریاست میں ان کی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کا خلاصہ کیا ۔ممتا بنرجی نے متعدد مسائل پر مرکز کی مودی حکومت پر حملہ کیا۔ مرکز نے 6-8 لوگوں کو شیئر خریدنے کے لئے بلایا۔اسی وجہ سے شیئر کی قیمتیں گر رہی تھیں۔ کچھ لوگ ان سے کئی ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کو کہہ رہے ہیں۔