ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے نے مرکزی حکومت پر ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمو ل کانگریس کو ٹارگیٹ بنانے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں مرکز نے دس ایڈوائزری جاری کردیا ہے۔
'بنگال کے خلاف سازش کی جارہی ہے' - سدیپ بندھوپادھیائے
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سدیپ بندھوپادھیائے نے مرکز پر ریاست مغربی بنگال کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی اور سازش کرنے کا الزام عائد کیا۔
'بنگال کے خلاف سازش کی جارہی ہے'
احتجاج درج کراتے ہوئے سدیپ بندو پادھیائے نے کہا کہ اس طرح کے قدم سے جمہوریت کمزور ہوگی۔انہوں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے کہا کہ ایک ہی سوال کو پارلیمنٹ میں بار بار پوچھے جانی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
سدیپ بندو پادھیائے نے لوک سبھا میں کہا کہ آخر مغربی بنگال کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔گزشتہ چند دنوں میں دس ایڈوائزری جاری کرنے کا مطلب کیا ہے۔سدیب بندو پادھیائے کے اس بیان پر بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے شوروغل وکیا۔