کولکاتا:مغربی بنگال سیکریٹریٹ بلڈنگ نوبنو کے ذرائع کے مطابق مرکز نے یہ رقم جلد سےجلد پنچایتوں اور میونسپلٹای کو بھیجنے کو کہا ہے۔ بصورت دیگر ریاستی حکومت کو اضافی سود ادا کرنا پڑے گا۔
نوبنوکے ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ اگر اس رقم کا 60 فیصد ایک سال کے اندر خرچ کیا جا سکتا ہے تو بنگال کو دوبارہ رقم مختص کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کے سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق کئی اضلاع اس رقم کو خرچ نہیں کر سکے ہیں جو پندرہویں مالیاتی کمیشن سے پہلے آیا تھا۔ یہ تعداد کم و بیش 2500 کروڑ روپے ہے۔ چیف سکریٹری ہری کرشن دویدی نے ضلعی انتظامیہ کو جلد خرچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا پیسہ خرچ کم کرنے کا رویہ نیا نہیں ہے۔ یہ بائیں بازو کے دور میں بھی تھا۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وقت پر رقم خرچ نہیں کرنے کی وجہ سےروپےواپس دہلی چلا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کے مطابق ایسے واقعات تب ہوتے ہیں جب کوئی انتظامیہ بغیر منصوبہ بندی کے کام کرتی ہے۔