گزشتہ روز خلیج بنگال میں ہواوں کے بعد دباو کے بعد آئے طوفان بلبل کے بعدبنگال کے سمندر متصل ساحلی علاقے میں اب تک 15 لوگوں کی موت ہو طکی ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔طوفان کے سبب سینکٹروں مکانات منہدم ہو چکے ہیں۔
ریاستی حکومت کی ہدایت پر تمام متعلعہ اداروں نے جنگی سطحی پر راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی طوفان بلبل سے متاثرہ علاقوں میں اپنے کام میں مصروف ہے ۔
اس سے قبل گزشتہ شب وزیراعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ مغربی بنگال میں طوفان اور بارش سے پیدا ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔
مغربی بنگال میں پیدا ہوئی صورتحال پر ریاست کی وزیراعلی ممتابنرجی سے بات چیت کی۔ میں نے انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن ممد کا یقین دلایا ہے اور میں ریاست کے ہر ایک شخص کے محفوظ رہنے کی دعا کرتا ہوں۔