اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت جمہوریت کا احترام نہیں کرتی' - ممتا بنرجی نے کہا

ممتا بنرجی نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کا اراکین پارلیمان کو معطل کرنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے'۔

mamta banerjee
mamta banerjee

By

Published : Sep 21, 2020, 3:24 PM IST

راجیہ سبھا میں ہنگامہ کے مد نظر آٹھ رکن پارلیمان کو ایک ہفتے کی معطلی پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت آمریت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ جمہوریت کو پامال کیا جا رہا ہے۔لیکن ہم اس سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ اور سڑکوں پر اس آمریت کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی۔

راجیہ سبھا میں کسان بل کو لیکر حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہنگامہ آرائی کے بعد اپوزیشن کے آٹھ رکن پارلیمان کی معطلی پر ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی کارروائی پر سخت برہمی کا اظہارکیا ہے۔

ٹویٹ

معطل ہونے والے ارکان پارلیمان میں ترنمول کانگریس کہ ایم پی ڈیرک اوبرائن اور ڈولا سین بھی شامل ہیں۔ ترنمول کانگریس ایم پی پر ڈیپوٹی چئیرمین کے مائکروفون اور رول بک کو لیکر کھینچاتانی کرنے کا الزام ہے

کسان بل کو لیکر ترنمول کانگریس کے ایم پی ڈیرک اوبرائن اعر ڈولا سین کافی سرگرم نظر آئے اور بل کی پر زور مخالفت کرتے نظر آئے۔ جس کے بنا پر دونوں کو ایک ہفتے کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
ہنگامہ کرنے کے الزام میں راجیہ سبھا کے آٹھ اراکین معطل

رکن پارلیمان کی معطلی پر ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے 'مرکزی حکومت کا رکن پارلیمان کو معطل کرنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو جمہوریت کا کوئی پاس نہیں ہے۔ آٹھ رکن پارلیمان راجیہ سبھا میں ملک کے کسانوں کے لئے لڑائی کر رہے تھے۔ رکن پارلیمان کی معطلی سے ہم خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ ہماری لڑائی اس آمریت پسند حکومت کے خلاف پارلیمنٹ سے لیکر سڑکوں تک جاری رہے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details