اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت ریاستوں کو تقسیم کرسکتی ہے'

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر اور سنیئر رہنما سومن مترا نے مرکزی حکومت پر ریاست کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ جو حکومت جموں کشمیر کے خلاف بل پاس کرواسکتی ہے تو کسی دوسری ریاست کونقصان کیوں نہیں پہنچا سکتی ہے۔

'مرکزی حکومت ریاستوں کو تقسیم کرسکتی ہے'

By

Published : Aug 6, 2019, 10:17 PM IST

جموں و کشمیر کی خودمختاری سے متعلق آرٹیکل 370کی منسوخی پر تبصرہ کرتے ہوئےمغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر سومن مترا نے کہا کہ جس طریقے سے اس پر اقدامات کیے گئے ہیں وہ کسی بھی صورت میں صحیح نہیں ہے۔

'مرکزی حکومت ریاستوں کو تقسیم کرسکتی ہے'

انہوں نے کہا کہ ریاست کو اعتماد میں لیے بغیر حکومت کے اقدامات سے یہ خطرہ ہوگیا ہے مستقبل قریب میں جب بھی مرکز ی حکومت چاہے گی ریاستوں کی تقسیم کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے دارجلنگ اور کوچ بہار جہاں علاحدہ ریاست کی تشکیل کیلئے تحریکیں چل رہی ہیں اسے بھی علاحدہ کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کے حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ کوشش انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور اس سے فیڈرل اسٹریکچر کمزور ہوگا۔اور آئینی اختیارات کو ختم کرنے کی کوششوں سے ہندوستان کی سالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details