اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hanuman Jayanti in Kolkata ہنومان جینی کے موقعے پر کولکاتا کے مختلف علاقوں میں نیم فوجی دستوں کی تین کمپنیاں تعینات

کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ریاستی سیکریٹریٹ بلڈنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہنومان جینتی کے موقعے پر دارالحکومت کولکاتا اوراس کے اطراف کے اضلاع میں نیم فوجی دستوں کی تین کمپنیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Hanuman Jayanti In Kolkata

By

Published : Apr 6, 2023, 11:22 AM IST

ہنومان جینی کے موقع پر کولکاتا کے مختلف علاقوں میں نیم فوجی دستوں کی تین کمپنیاں تعینات
ہنومان جینی کے موقع پر کولکاتا کے مختلف علاقوں میں نیم فوجی دستوں کی تین کمپنیاں تعینات

ہنومان جینی کے موقع پر کولکاتا کے مختلف علاقوں میں نیم فوجی دستوں کی تین کمپنیاں تعینات

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ہنومان جینتی کے موقعے پر ریاستی سیکریٹریٹ نے نیم فوجی دستوں کی تین کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی سیکرٹریٹ کے مطابق کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں آج دن میں مرکزی فورسز کی تین جگہوں یعنی بیرک ک پور، چندن نگر اور کولکاتا میں ایک ایک کمپنی تعینات کر دی جائے گی۔ نیم فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کی پولیس کی تعیناتی ہوگی۔ نیم فوجی دستہ اور مغربی بنگال کی پولیس دونوں مل کر مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات سنبھل گی۔

یہ بھی پڑھیں:Hanuman Jayanti Guideline ہنومان جینتی کےلئے کولکاتا پولیس کی جانب سے گائیڈ لائن جاری

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز کلکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے ہنومان جینتی کے موقعے پر جلوس کے انعقاد کے سلسلے میں ریاستی حکومت کو ضروری ہدایت جاری کی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق اگر ہنومان جینتی کا جلوس نکالا جاتا ہے تو اس کی ویڈیو گرافی کی جانی چاہیے۔ فکسنگ کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے پیراگراف 5 اور 6 پر عمل کیا جانا چاہیے۔ جلوس میں آنے والے ہر شخص کا آئی ڈی کارڈ چیک کیا جائے۔ نوبنو کے ذرائع کے مطابق چیف سکریٹری نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور پولیس کمشنروں کے ساتھ میٹنگ میں یہ حکم دیا ہے۔ کولکاتا پولس کے علاقے میں تمام جلسے جلوسوں کی اجازت کےلئےآن لائن درخواست فارم کلکتہ پولیس کی ویب سائٹ پر بھرنا ہوگا۔ اس درخواست فارم میں سخت ہدایات دی گئی ہے۔ جلسہ جلوس کے منتظمین کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details