اردو

urdu

ETV Bharat / state

Increase in Border Incursion in Bengal: سرحد دراندازی کے واقعات میں اضافہ، مرکز اور بنگال حکومت ذمہ دار - سرحد دراندازی کے واقعات میں اضافہ، مرکز اور بنگال حکومت ذمہ دار

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ سرحد دراندازی کے واقعات میں اضافہ کے لئے مرکز اور مغربی بنگال حکومت ذمہ دار ہے اور دونوں کی ملی بھگت سے ریاست میں عدم استحکام ہے۔ Increase in Border Incursion in Bengal

15217591
15217591

By

Published : May 7, 2022, 12:42 PM IST


کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ سرحد دراندازی اور اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ کے لئے مرکز اور مغربی بنگال حکومت ذمہ دار ہے. سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری اور بے باک رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں کی ملی بھگت سے ریاست میں عدم استحکام ہے. دونوں پارٹیاں سب کام کرنے کے بعد میڈیا کو بلا کر ایک دوسرے کو گالی دے رہیں ہیں. یہ ایک سمجھوتہ ہے اور کچھ نہیں. Increase in Border Incursion in Bengal

انہوں نے کہا کہ بھارت بنگلہ سرحد پر چاول، گنہوں، جانوروں کے اسمگلنگ،کوئلہ چوری کے معاملے میں کون کون ملوث ہے سب کو پتہ ہے لیکن کس کی گرفتاری عمل میں ہوئی؟. یہ سب دونوں پارٹیوں کا کھیل ہے. ان کا کہنا ہے کہ تقریباً چھ سے آٹھ برس بعد کسی آر ایس ایس، بی جے پی کے رہنما اور وزیر داخلہ نے سرحد پر دراندازی کے لفظ کا استعمال کیا ہے. چونکہ وزیر داخلہ نے لفظ دراندازی کا استعمال کیا ہے اسی وجہ سے آج میڈیا میں دراندازی پر سوال کرنے کی ہمت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:



سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق آج کل میڈیا میں وہی لکھا اور دکھایا جاتا ہے جو مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی حکومت اور مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کہتی ہے. میڈیا والوں کے پاس پہلے جیسی ہمت نہیں رہی جو آزادانہ طور پر لکھ سکے یا پھر دکھا سکے. اگر سچائی لکھنے کی ہمت ہوتی تو ہسپتال میں چھپ کر بیٹھنے والے کو منظر عام پر لایا جاتا. کوئلہ اسمگلنگ کے اصل سرغنہ پر اسٹوری بنتی. محمد سلیم نے کہا کہ ناگپور اور کالی گھاٹ سے جو ہدایت ملتی ہے الیکٹرونکس اور پرنٹ میڈیا میں لکھے اور دیکھائے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details