مغربی بنگال کی سکرٹریٹ بلڈنگ نبنو میں وزیراعلی ممتابنرجی کی ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی تلخیاں کئی بار سامنے آ چکی ہیں. متعدد معاملات میں ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت آمنے سامنے آتے رہیں ہیں۔ ممتا بنرجی مودی حکومت متعدد پالیسیوں کی کھلے طور پر مخالفت کر چکی ہیں وہیں دوسری جانب مرکزی حکومت کی مخالفت کرنے پر ریاستی حکومت کے فنڈ روکنے الزام بھی مرکزی حکومت پر لگتا رہا ہے۔
آج ایک بار ممتا بنرجی نے ریاستی حکومت کی کارکردگی ہر بات کرتے نبنو میں انتظامیہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے متعدد سوالات کا جواب فیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی معیشت میں بہتری آئی اور اس میں مزید بہتری آ سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کئی بار مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو فنڈ وقت پر نہیں دیتی اور بعض معاملے میں ریاستی حکومت کو ملنے والے فنڈ بھی روک کر رکھتی ہے جس ریاستی حکومت کی معیشت پر اضافی دباؤ پڑتا ہے ساتھ ہی ترقیاتی منصوبوں کو پورا کرنے بھی پریشانی ہوتی ہے ۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے مغربی بنگال حکومت کا 17 ہزار کروڑ روپئے روک کر رکھے ہوئے ہے پھر بھی ریاستی حکومت کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔
واضح یو کہ اس سے قبل بھی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر ریاست کا فنڈ روکنے کا الزام لگا چکی ہیں مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کو بھی ممتا بنرجی اس کی وجہ بتا چکی ہیں اس کے علاوہ موٹی رقم ریاست کو مرکزی حکومت کو قرض کے طور پر بھی ادا کرنی پڑتی ہے ممتا بنرجی نے آج مرکز پر بلبل طوفان کے بعد ہوئی تباہ کاری اور راحت رسانی کے کام میں بھی سیاست کرنے کا الزام لگایا ۔