کولکاتا:سپریم کورٹ کے حکم پر سی بی آئی نے بکاش مشرا کو چار دن کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔سی بی آئی نے 16 اپریل 2021 کو بیکاش مشرا کو گرفتار کیا تھا۔
آسنسول کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے سات دن کی سی بی آئی تحویل کا حکم دیا۔ دوران حراست بیمار پڑ گئے۔ سی بی آئی نے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔ بعد ازاں سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ نہیں کی جا سکی کیونکہ بعد میں اسے عبوری ضمانت دے دی گئی۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق 29 نومبر 2020 کو سی بی آئی نے کوئلہ اسمگلنگ کیس میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ ای سی ایل، سی آئی ایس ایف، ریلوے کے کچھ عہدیداروں اور کارکنوں کی ملی بھگت سے کوئلے کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔ اس میں کئی لوگ بطور ساتھی ہیں۔ ایک کے بعد ایک کئی نام سامنے آئے۔انوب ماجھی اور دیگر طاقتور لوگوں کے نام اس میں سامنے آئے۔