اردو

urdu

ETV Bharat / state

مینیکا گمبھیر کو سی بی آئی کا سمن

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی کی رشتے دار مینیکا گمبھیر کو کوئلہ بدعنوانی کے ایک معاملے میں سی بی آئی نے سمن جاری کیا ہے۔

ابھیشیک بنرجی کی سالی مینیکا گمبھیر کو سی بی آئی کا سمن
ابھیشیک بنرجی کی سالی مینیکا گمبھیر کو سی بی آئی کا سمن

By

Published : Feb 22, 2021, 4:35 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی کی رشتے دار مینیکا گمبھیر کو کوئلہ بدعنوانی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔

سی بی آئی کی ایک ٹیم جنوبی کولکاتا میں واقع ابھیشیک بنرجی کی رہائش گاہ پر ان کی رشتے دار مینیکا گمبھیر سے پوچھ گچھ کے لئے نوٹس لے کر پہنچی۔

ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے ٹویٹر پر اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی بہت بڑی غلطی کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق منگل کے روز ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ راجیرا بنرجی اور ان کی سالی نظام پیلس میں واقع سی بی آئی کے دفتر میں حاضر ہو سکتی ہیں۔

دوسری طرف سی بی آئی کی ٹیم کے ابھیشیک بنرجی کی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی، اپوزیشن جماعتوں کو ترنمول کانگریس کو گھیرنے کا ایک موقع مل گیا۔

بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ راجیرا بنرجی پر شہریت چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے رہنماؤں نے ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ اور اس کی بہن کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے سمن جاری ہونے پر ترنمول کانگریس کی جم کر تنقید کی۔

واضح رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی ٹیم ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی کی بیوی راجیرا بنرجی سے پوچھ گچھ کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچی تھی۔

سی بی آئی کی ٹیم جب رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کی بیوی سے پوچھ گچھ کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچی تو وہ اس وقت وہاں موجود نہیں تھی۔

سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی کی بیوی کو دفعہ 160 سی آر پی سی کا نوٹس دیا گیا ہے، اس کے تحت گواہ کے طور پر ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

جانیں کیا ہے پورا معاملہ؟

بردوان ضلع میں کوئلہ بدعنوانی کے معاملے میں نرمل ماجھی عرف لالہ کے نام منظر عام پر آنے کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے گزشتہ سال اکتوبر - نومبر مہینے میں بڑے پیمانے پر خصوصی چھاپہ ماری مہم شروع کی تھی۔

اس دوران بردوان ضلع میں واقع ایسٹرن کوئل فیلڈ لمیٹیڈ کے جنرل منیجر امت کمار دھر سمیت دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کے دوران ماجھی عرف لالہ کا نام سامنے آیا۔

اس کے بعد آسنسول میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ماجھی عرف لالہ کو مفرور قرار دیا ہے، سی بی آئی کو اس کی کافی دنوں سے تلاش ہے۔

کوئلہ بدعنوانی معاملے کو لے کر ریاست کے مختلف اضلاع میں سی بی آئی کی خصوصی چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایم سی رکن پارلیمان کے گھر پہنچی سی بی آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details