کولکاتا:سپریم کورٹ میں مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی ہدایت پر روک لگانے کی ہدایت دی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑا کی بنچ نے آج عبوری حکم امتناعی دیا۔ کیس کی اگلی سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔
جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے جمعرات کو براہ راست کہا کہ ابھیشیک بنرجی اور کنتل گھوش سے جلد از جلد ایک ساتھ پوچھ گچھ کی جانی چاہیے۔کنتل گھوش نے کلکتہ پولس میں شکایت کی تھی کہ سی بی آئی اور ای ڈی ان پر ابھیشیک بنرجی کا نام لینے پر مجبور کررہے ہیں۔
جسٹس گنگوپادھیائے نے کہا کہ کنتل گھوش کا بیان 29 مارچ کی میٹنگ میں ابھیشیک بنرجی کی تقریر سے مطابقت رکھتا ہے۔ جج نے کہا کہ اس بات کی جانچ اور پوچھ گچھ ضروری ہے کہ کنتل گھوش کو اس شکایت کا بیان لکھنے کا ذریعہ وہیں سے تو نہیں ملا ہے۔ لیکن اس دن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مرکزی تفتیشی ایجنسی ابھیشیک بنرجی سے پوچھ گچھ نہیں کر سکتی ہے۔