حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی گرفتاری کا معاملہ اب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بمقابلہ سی بی آئی ہو چکا ہے۔
اسی درمیان دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف تلخ بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
ناردا معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد نظام پیلس میں واقع اپنے ریاستی دفتر پر ہوئے پتھراؤ کی ویڈیو وزارت داخلہ کو بھیج دیا ہے۔
سی بی آئی دفتر پر پتھراؤ کی ویڈیو وزارت داخلہ کو سونپی گئی
سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد نظام پیلس میں واقع اپنے ریاستی دفتر پر ہوئے پتھراؤ کی ویڈیو وزارت داخلہ کو بھیج دیا ہے۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق نظام پیلس کے باہر جمع ہونے والی بھیڑ اور آفس اور سی بی آئی کے ملازمین پر ہونے والے پتھراؤ کی ویڈیو بنائی گئی تھی۔ اس معاملے کی تمام ویڈیوز وزارت داخلہ کو سونپ دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 2014 میں سیمویل متھویز نام کے صحافی نے ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کے بدعنوانی معاملے پر سٹینگ آپریشن کیا تھا۔
سی بی آئی اس سٹینگ آپریشن کے ویڈیو کی بنیاد پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے تفتیش شروع کی تھی۔
مئی 2021 سی بی آئی نے گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر سے ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ گورنر سے اجازت ملنے کے بعد یہ تفتیش شروع کی گئی تھی۔