اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: سی بی آئی وزراء کے خلاف چارج شیٹ داخل کرے گی - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

سی بی آئی نے وزیر فرہاد حکیم، وزیر سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور بی جے پی کے رہنما شوبھن چٹرجی کے خلاف ناردا بدعنوانی معاملے میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے ریاستی گورنر سے اجازت طلب کی ہے۔

سی بی آئی نے وزراء کے خلاف چارج شیٹ کے لئے گورنر سے مانگی اجازت
سی بی آئی نے وزراء کے خلاف چارج شیٹ کے لئے گورنر سے مانگی اجازت

By

Published : Jan 30, 2021, 4:00 PM IST

Updated : Jan 30, 2021, 4:12 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سی بی آئی کی کارروائیوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔

سی بی آئی گزشتہ چند مہینوں سے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بدعنوانی کے مختلف معاملات میں خصوصی مہم چلا رہی ہے۔

سی بی آئی نے وزراء کے خلاف چارج شیٹ کے لئے گورنر سے مانگی اجازت
شاردا چیٹ فنڈ بدعنوانی معاملے کی تحقیقات کے درمیان سی بی آئی نے ناردا بدعنوانی معاملے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔سی بی آئی نے وزیر فرہاد حکیم، وزیر سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور بی جے پی کے رہنما شوبھن چٹرجی کے خلاف ناردا بدعنوانی معاملے میں چارج شیٹ پیش کرنے کے گورنر سے اجازت مانگی ہے۔سی بی آئی نے گورنر جگدیپ دھنکر سے اپیل کی ہے کہ فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، سابق وزیر کھیل مدن مترا اور ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شوبھن چٹرجی کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کے لئے اجازت طلب کیا۔سی بی آئی کے مطابق گورنر جگدیپ دھنکر کی اجازت ملنے کے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ ان کی اجازت کے بغیر اس معاملے میں آگے کی کارروائی نہیں کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سی بی آئی ناردا بدعنوانی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، اس معاملے میں متعدد افراد مشکوک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرہاد حکیم کا بی ایس ایف پر گاؤں کے لوگوں کو پریشان کرنے کا الزام

Last Updated : Jan 30, 2021, 4:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details