اردو

urdu

ETV Bharat / state

CBI On Scam Cases In Bengal سی بی آئی نے بنگال میں مختلف جانچ کیلئے کلکتہ پولس کی مدد طلب کی - سی بی آئی اس وقت ریاست

سی بی آئی نے تحقیقات میں ریاستی پولس سے مدد طلب کی ہے۔ سی بی آئی نے اس کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ سی بی آئی کی مدد کے لیے ریاستی پولس اہلکار فراہم کیے جائیں۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے سی بی آئی کی درخواست پر ریاست کے چیف سکریٹری ہری کرشنا دویدی کو خصوصی ہدایت دی ہے۔

سی بی آئی نے بنگال میں مختلف جانچ کیلئے کلکتہ پولس کی مدد طلب کی
سی بی آئی نے بنگال میں مختلف جانچ کیلئے کلکتہ پولس کی مدد طلب کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 2:32 PM IST

کولکاتا:سی بی آئی اس وقت ریاست میں کئی سارے معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔ شاردا، ناردا، کوئلہ، گائے کی اسمگلنگ، اساتذہ کی بھرتی میں گھوٹالہ جیسے بڑے معاملات کے علاوہ کئی دیگر معامات کی سی بی آئی جانچ کررہی ہے ۔ ان میں سے کچھ معاملات میں، ملزم حکمران پارٹی کے لیڈر، ممبران اسمبلی اور ممبر پارلیمنٹ ماخوذ ہیں ۔سی بی آئی نے بہت سے لوگوں کو پہلے ہی طلب کر کے پوچھ گچھ کی ہے۔ شاردا کیس کی تحقیقات کو لے کر سی بی آئی اور کلکتہ پولیس کے درمیان جھڑپ ہوچکی ہے۔ جانچ کی بنیاد پر سی بی آئی اس وقت کے پولیس کمشنر راجیو کمار سے پوچھ گچھ کرنے آئی تھی۔ اس کی وجہ سے پولیس نے سی بی آئی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔سی بی آئی کے اس عمل کے خلاف ممتا بنرجی نے خود احتجاج پر بیٹھ گئی تھیں۔اب سی بی آئی ممتا بنرجی کے ماتحت پولس سے مدد طلب کی ہے۔

سی بی آئی نے عدالت سے کہا کہ چوں کہ بنگال میں بہت سارے معاملات کی نگرانی اور جانچ کررہی ہے۔افراد قوت کی کمی کی وجہ سے جانچ کے عمل کو مکمل کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔مرکزی تفتیشی ایجنسی نے جج سے کہا کہ سی بی آئی کی مدد کے لیے ریاستی پولیس کے 10 اہلکار دیے جائیں۔ جو سی بی آئی کی مدد کے لیے پوری طرح ذمہ دار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Recruitment Scam In Bengal اساتذہ تقرری گھوٹالہ کی جانچ کیلئے سی بی آئی نے ایس آئی ٹی کی تشکیل نو کی

ان میں دو سب انسپکٹر اور 8 کانسٹیبل سی بی آئی کو مطلوب ہیں۔ ضرورت کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے جج نے فوری فیصلہ دیتے ہوئے چیف سکریٹری کو ہدایات جاری کیں۔جج نے کہا کہ 10 لوگوں کو اگلے مہینے کے اندر سی بی آئی میں تعینات کیا جانا چاہئے۔ تاہم، سی بی آئی نے عدالت میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں اصل میں کیا کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details