کولکاتا:سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق ایک سیاسی لیڈر کو پہلے ہی ای میل کے ذریعے تحقیقات کے لیے طلب کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں سی بی آئی کئی سیاسی لیڈروں کو طلب کرے گی ۔ تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی ذرائع کے مطابق اس میں صرف چند افرد نہیں بڑی تعداد میں لوگ ملوث ہیں ۔CBI Says Leaders Influnces Candidates For Teachers Job In West Bengal
کئی پروفیسرز اور اسکول کے اساتذہ پہلے ہی اپنے بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔ نا اہل افراد کو ملازمتیں دلانے میں ان کا ثالث کا کردار پایا گیا ہے ، اس لیے ان کے بیانات طلب کر کے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس طرح ضلع سطح پر سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو بھی ثالث کے طور پر پہچانا گیا ہے۔ دریں اثنا، اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں بدھ کو مدھیامک بورڈ سابق صدر کلیان موئے گنگوپادھیائے کو ضمانت نہیں ملی ہے ۔ تاہم سی بی آئی کو بھی جسٹس جمالیہ باغچی کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔