اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کے قریبی کے مکان پر سی بی آئی کا چھاپہ - urdu news

سی بی آئی کی ٹیم نے وزیراعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی کے قریبی سمجھے جانے والے ترنمول کانگریس کے رہنما ونے مشرا کے مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی لی ہے۔

CBI raids house of Abhishek Banerjee's aide
رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کے قریبی کے مکان پر سی بی آئی کا چھاپہ

By

Published : Dec 31, 2020, 4:34 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں جانوروں کی اسمگلنگ کے خلاف سی بی آئی خصوصی مہم چلا رہی ہے۔


اسی سلسلے میں سی بی آئی کی ٹیم نے ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی کے قریبی سمجھے جانے والے ونے مشرا کے مکان پر تلاشی مہم چلائی۔


سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے رہنما ونے مشرا کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جا سکیں۔

سی بی آئی کے اہکار مختلف ٹیموں میں تقسیم ہو کر دارالحکومت کولکاتا اور اس کے آس پاس کے مختلف اضلاع میں تلاشی مہم چلائی۔

کولکاتا کے راجہ بازار، چیتلا سمیت مختلف علاقوں میں بھی تلاشی مہم چلائی گئی۔ اس دوران متعدد تاجروں کے گھروں کی تلاشی لی گئی ۔حالانکہ اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ہگلی ضلع کے کون نگر میں سی بی آئی کی ٹیم نے دو تاجروں کے مکان میں تلاشی لی۔ سی بی آئی نے دونوں تاجروں کے رشتہ داروں سے گھنٹوں پوچھ گچھ کی۔


سی بی آئی کا کہنا ہے کہ جانوروں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار انعام الحق اور بی ایس ایف کے کمانڈنٹ افسر کی گرفتاری کے بعد ہی ریاست کے مختلف اضلاع میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔


دوسری طرف مرکزی وزیر بابل سپریو نے کہا کہ ونے مشرا کے خلاف کارروائی ہونی ہی تھی کیونکہ رنگداری وصول کر کے بھیجےتک پہنچانے کا کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میں نام لے کر بول رہا ہوں۔ اگر کسی کو کوئی شکایت کرنی ہے تو وہ کر سکتا ہے۔ میں گزشتہ چار برسوں سے جانوروں کی اسمگلنگ، ریت اور کوئلہ کی اسمگلنگ کے خلاف مہم چلا رہا ہوں۔


کنہائی پور پنچایت کے پردھان ایچھا لال یادو کے دو بھائیوں کے مکانوں میں تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔دونوں بھائی کولکاتا میں کاروبار کر رہے ہیں۔


مزید پڑھیں:

مغربی بنگال میں سی اے اے اور این آر سی نافذ کیا جائے گا: بی جے پی رہنما


واضح رہے کہ بھارت بنگلہ دیش سرحد پر جانوروں کی اسمگلنگ کے الزام میں سب سے پہلے بی ایس ایف کے کمانڈنٹ افسر ستیش کمار گرفتاری عمل میں آئی تھی۔


جانوروں کی اسمگلنگ کے ماسٹر مائنڈ انعام الحق کی گرفتاری کے بعد سے ہی کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں سی بی آئی کی تلاشی مہم جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details