اس مہینے کے پہلے ہفتے میں سی بی آئی نے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن ڈیریک اوبرائن کو نوٹس دیا تھا۔ تاہم انہوں نے مانسون سیشن کی وجہ سے فوری پیشگی سے معذرت ظاہر کی تھی۔آج دوپہر 1.30بجے بدھان نگر میں سی بی آئی کے دفتر میں پیش ہوئے۔
سی بی آئی کے آفیسر نے ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیریک اوبرائن سے جاگوبنگلہ سے متعلق پوچھ تاچھ کیا۔ اس کے علاوہ شاردا چٹ فنڈ کیس میں ترنمول کانگریس کے ترجمان سے پوچھ تاچھ کی۔
اوبرائن نے کہا کہ میں مانسون سیشن کی وجہ سے سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے سے عذر پیش کیا تھا اور اب جب کہ مانسوس سیشن ختم ہوگیا ہے تو میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سی بی آئی بنگالی فلم پرڈیوسٹر سری کانت مہتو اور روز ویلی گروپ کے درمیان مالی لین دین کی جانچ کررہی ہے۔سی بی آئی کے مطابق فلم پرڈیوس کرنے کیلئے سری کانت مہتا نے25کروڑ روپے روز ویلی گروپ سے لیے تھے اور پھر اس روپے میں سے ایک بڑا حصہ جاگو بنگلہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا۔