اس سے پہلے سی بی آئی کی جانب سے کولکاتا پولیس کے سابق پولیس کمشنرراجیو کمار کو سی بی آ ئی دفتر میں حاضر ہونے کے لیے کئی بار نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن چند وجوہات کی بنیاد پر سی بی آئی کے سامنے ان کی پیشی نہیں ہو سکی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق آج کولکاتا پولیس کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار روز ویلی چٹ فنڈ بد عنوانی کیس میں سی بی آئی دفتر میں حاضر ہوئے۔ ان سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔
سی بی آئی دفتر سے باہر نکلنے کے بعد راجیو کمار نے کہا کہ ہدات کے مطابق میں سی بی آ ئی کے دفتر میں حاضرہوا۔ میں نے اپنی طرف سے تفتیش میں تعاون کیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں بے گناہ ہوں۔ سی بی آ ئی جب چاہے تب مجھے پوچھ تاچھ کے لیے طلب کر سکتی ہے۔ میں اس کے لیے پوری طرح سے تیار ہوں۔'