اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anubrata Mondal in MP/MLA Court ترنمول کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کی ایم پی، ایم ایل اے عدالت میں پیشی

سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کو 2010 میں منگل کوٹ میں ہوئے دھماکے کے ایک معاملے میں بدھان نگر میں واقع MP/MLA عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس کے علاوہ کسی اور کو کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔ Anubrata Mondal In MP/MLA Court

anu brata mondal on abhishek banerjee
anu brata mondal on abhishek banerjee

By

Published : Sep 1, 2022, 4:17 PM IST

بدھان نگر:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع MP/MLA عدالت میں ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ رہنما اور رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کو 2010 میں منگل کوٹ میں ہوئے دھماکے کے ایک معاملے میں پیشی ہوئی۔ عدالت کے باہر ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل نے کہا کہ ان کا 2010 میں منگل کوٹ میں ہوئے ایک دھماکے کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ CBI Proudce Anubrata Mondal Before The MP/MLA Court in Bidhannagar

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نے کہاکہ کون کیا کہتا ہے، اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ بنگال کے لوگوں کو سب کچھ اچھی طرح سے معلوم ہے اور چار مہینے بعد ہونے والے پنچایت انتخابات میں اس کی مثال دیکھنے کو مل جائے گی۔نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بیربھوم اور اس سے متصل اضلاع کے ترنمول کانگریس کے رہنماوں کو پنچایت انتخابات میں وزیراعلی ممتابنرجی کو غیرمعمولی کامیابی دلانے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس کوسو فیصد کامیابی ملے گی۔اپوزیشن جماعتوں کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کو ای ڈی کے طلب کرنے کے سوال پر رکن اسمبلی نے کہاکہ کون کس کو طلب کر رہا ہے اس کے بارے میں وہ کیا کہہ سکتے ہیں۔اس سے ان کا کیا لینا دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:این سی آر بی کی رپورٹ پر ابھیشیک بنرجی کی وزیر داخلہ پر تنقید

واضح رہے کہ اس سے قبل خراب جسمانی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے 2 مرتبہ ضمانت کی درخواست دی گئی تھی۔ لیکن عدالت نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ انوبرتا منڈل کے وکیل نے کہا کہ ریاستوں کے درمیان مویشیوں کی نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ تو انوبرتا اس کے لیے کیسے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف سی بی آئی ذرائع کے مطابق سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی طرف سے پیش کی گئی کیس ڈائری میں کہا گیا ہے کہ موشی اسمگلنگ کے ذریعہ ہونے والی آمدنی سے ہی انوبرتا منڈل نے جائداد بنائی ہے۔انوبرتا منڈل کے باڈی گارڈ سہگل حسین اس معاملے میں براہ راست ملوث ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details