اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناردا کیس میں سی بی آئی سپریم کورٹ پہنچی

ٹی ایم سی رہنماؤں کو نظربند کرنے کے خلاف سی بی آئی کی ٹیم آج سپریم کورٹ پہنچی ہے، اس دوران سی بی آئی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں آج کی سماعت ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ناردا کیس میں سی بی آئی سپریم کورٹ پہنچی
ناردا کیس میں سی بی آئی سپریم کورٹ پہنچی

By

Published : May 24, 2021, 12:10 PM IST

نئی دہلی: سی بی آئی نے ناردا گھوٹالہ کیس میں ترنمول کانگریس کے چار رہنماؤں کو نظربند کرنے کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلینج کرنے کے لیے آج سپریم کورٹ کے جانب رجوع کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں کولکاتہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ترنمول کانگریس کے چار رہنماؤں کو ضمانت دیتے ہوئے اپنے گھروں میں نظربند رہنے کا حکم دیا تھا۔ یہ فیصلہ کولکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجیش بنڈل اور جسٹس اریجیت بنرجی کی بنچ نے دیا تھا۔

قبل ازیں کولکتہ ہائی کورٹ نے ٹی ایم سی کے دو وزراء سبرت مکھرجی اور فرہاد حکیم اور ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے مدن مترا اور کولکتہ کے سابق میئر شوبن چٹرجی کی ضمانت منظور کرلی۔ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ عبوری ضمانت منظور ہوچکی ہے، لیکن چاروں کو اپنے مکانات میں نظربند رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سنہ 2016 میں، بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل ناردا اسٹنگ ٹیپ کا انکشاف ہوا تھا۔ جس میں ٹی ایم سی کے رہنماؤں کو ایک فرضی کمپنی کے نمائندوں سے رقم لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ اسٹنگ آپریشن ناردا نیوز پورٹل کے سی ای او میتھیو سیموئل نے کیا تھا، معاملہ کے روشنی میں آنے کے بعد سنہ 2017 میں کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو ان ٹیپس کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details