کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد ہوئے تشدد کے واقعات کی جانچ کی ذمہ داری ملنے کے بعد اب سی بی آئی نے کارروائی شروع کردی ہے۔
سی بی آئی نے اس کے لئے کل چار ٹیمیں تشکیل دی ہے۔ اس کے علاوہ سی بی آئی نے ڈی جی کو خط لکھ کر ریاست میں ہوئے تمام تشدد کے واقعات کی تفصیل طلب کی ہے۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق چار ٹیموں میں کل 25 افسران ہوں گے۔ مجموعی طور پر چار جوائنٹ ڈائریکٹر ہوں گے۔ جو ہر ایک ٹیم میں شامل ہوں گے۔ کل چار ڈی آئی جی ہوں گے۔ جو ہر ایک ٹیم میں شامل ہوں گے، اس کے علاوہ کل پندرہ ایس پی اور دو اے ایس پی ہوں گے۔
سی بی آئی اب ہر ضلع میں داخل ہونے والے چند کیسوں کے بارے میں تمام معلومات اکٹھی کرنے جا رہی ہے۔ ہائی کورٹ میں اب تک قتل اور عصمت دری کے کل 41 معاملات آئے ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی 24پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، کلکتہ اور دیگر اضلاع سے سی بی آئی معلومات جمع کررہی ہے۔