اردو

urdu

ETV Bharat / state

CBI Director In Kolkata سی بی آئی ڈائریکٹر پروین سود کی کولکاتا آمد - ڈائریکٹر پروین سود

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر پروین سود بدھ کو ایک سرکاری دورے پر کولکاتہ پہنچے جہاں انہوں نے مختلف معاملے کی جانچ کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔

سی بی آئی ڈائریکٹر پروین سود کی کولکاتا آمد
سی بی آئی ڈائریکٹر پروین سود کی کولکاتا آمد

By

Published : Aug 3, 2023, 3:17 PM IST

کولکاتا: سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر پروین سود گزشتہ روز شام کو ایک سرکاری دورے پر شہر پہنچے اور کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد مرکزی ایجنسی کی طرف سے کی جارہی مختلف تحقیقات کی پیش رفت پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔

ہائی کورٹ ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ سی بی آئی کو ریاست بھر میں سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کے گھوٹالے، مویشیوں کی اسمگلنگ گھوٹالہ اور مغربی بنگال میں سرکاری کوئلے کی کانوں سے کوئلے کی اسمگلنگ کی تحقیقات کی پیش رفت کے بارے میں عدالت کے ججوں سے بار بار سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ مختلف گھوٹالوں میں منی ٹریل کی جانچ کرنے والی ایک اور مرکزی ایجنسی نے پہلے ہی ایک سینئر وزیر، کچھ قانون سازوں اور تقریباً بارہ موجودہ اور سابق ریاستی افسران کو گرفتار کیا تھا۔سابق وزیر پارتھو چٹرجی گزشتہ ایک سال سے جیل میں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Anti Corruption Cell گورنر سی وی آنند بوس نے اینٹی کرپشن سیل کا افتتاح کیا

ایجنسیاں پہلے ہی کچھ معاملات میں چارج شیٹ داخل کر چکی ہیں، بشمول سابق وزیر تعلیم اور صنعت پارتھا چٹرجی، چٹرجی اب جیل میں ہیں۔ سی بی آئی مغربی بنگال میں مختلف بدعنوانی کے معاملات کی جانچ میں مصروف ہے ۔اس معاملے میں کئی سیاسی رہنماوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details