کولکاتا: کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور شہری ترقیات کے وزیر فرہاد حکیم نے لالن شیخ کی بیوی کی شکایت کو لے کر سی بی آئی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ سے میری درخواست کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے۔ مرکزی ایجنسی جو چاہے وہ نہیں کر سکتی ہے۔ West Bengal Minister Firhad Hakim Says CBI Cant Do Anything As They Wish
ریاستی وزیرفرہاد حکیم نے یہ بھی کہاکہ اگر واقعی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا تو مرکزی ایجنسی کے اعلیٰ افسران کو ذمہ داری لینی چاہیے۔ اب شاید ہائی کورٹ کو سمجھ آئے کہ یہ مرکزی ایجنسی کی تحقیقات نہیں بلکہ مرکزی حکومت تشدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے جب اسے لایا گیا تو وہ چل نہیں سکتا تھا۔ اسے مارا پیٹا گیا تھا۔ اس کی موت سی آر پی ایف کی پٹائی سے ہوئی یا نہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئے گی۔