مرشدآباد: مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کی سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائکٹوریٹ کی جانچ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے لئے گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔جانچ ایجنسیوں کی جانب سے ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے خلاف تفتیش جاری ہے۔مرشدآباد کے بروا اسمبلی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی جیون کرشنا ساہا کو اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتاری عمل میں آئی ہے۔سی بی آئی نے انہیں گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے مرشدآباد کے بروا اسمبلی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی جیون کرشنا ساہا کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کی ایک ٹیم نے 65 گھنٹوں قبل خصوصی تلاشی مہم شروع کی تھی۔ تفتیش کے دوران سی بی آئی کو ایک موبائل کا پتہ چلا تھا جسے رکن اسمبلی پر مبینہ طور پر تالاب میں پھینکنے کا الزام ہے۔