ریاست مغربی بنگال کسی زمانے میں تعلیم، کھیل کود، آرٹ اینڈ کلچر کے شعبے میں ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں نمبر ون پوزیشن پر تھی لیکن گزشتہ دس برسوں کے دوران تنزلی کی دوڑ میں سب سے آگے نکل رہی ہے۔ CBI Arrests Middleman in SCC Scam
ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی بی جے پی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ساتھ اقتدار کی جنگ میں مصروف ہے۔ دونوں ایک دوسرے ساتھ برتری کی جنگ لڑ رہی ہیں۔دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے گھولہ تھانہ کے تحت سودپور علاقے سے سی بی آئی نے ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمری اور اوپر پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں ملوث ہونے ایک الزام میں ایک اور مڈل مین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کی شناخت سبرتو ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ پانچ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
اسی درمیان ریاست کے تمام اضلاع میں سی بی آئی کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور وزراء کے گھروں اور دفاترپر چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے گھروں سے سی بی آئی کی کروڑوں روپے نقد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔