اردو

urdu

ETV Bharat / state

CBI Arrest Security Guard of Anubrata Mondal: ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے باڈی گارڈ کی گرفتاری

سی بی آئی کی ٹیم نے بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے باڈی گارڈ سیگل حسین کو آٹھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔ CBI Arrest Security Guard of Anubrata Mondal

By

Published : Jun 10, 2022, 10:38 AM IST

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے باڈی گارڈ کی گرفتاری
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے باڈی گارڈ کی گرفتاری

مغربی بنگال میں ان دنوں سی بی آئی متعدد معاملات کی جانچ میں مصروف ہے اور آنے والے دنوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے انگنت ہیوی ویٹ رہنماؤں کے سلاخوں کے پیچھے جانے کے قوی خدشات ہیں۔ اسی درمیان سی بی آئی کی ٹیم نے بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے باڈی گارڈ سیگل حسین کو آٹھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔ CBI Arrest Security Guard of Anubrata Mondal

ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم نے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے پرسنل سیکیورٹی گارڈ سیگل حسین سمیت دیگر چار سیکیورٹی گارڈز سے آٹھ گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔ سی بی آئی نے تفتیش کا مرحلہ جیسے ہی مکمل ہوا۔ رکن اسمبلی کے پرسنل سکیورٹی سیگل حسین کو گرفتار کرکے اپنے تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Silver Robbery in Burrabazar: دو پولیس کانسٹیبل سمیت پانچ افراد ڈکیتی کے الزام میں گرفتار

سیگل حسین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کےرائٹ ہینڈ ہیں۔ سی بی آئی کی ان پر عرصے سے نظر تھی۔ سی بی آئی کو سیگل حسین سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلاکہ مغربی بنگال میں بھارت - بنگلہ دیش سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کے ماسٹر مائنڈ انعام الحق سے ہر مہینے کروڑوں لیا کرتا تھا۔ اس کے علاوہ حسین مغربی بنگال پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر فائذ ہے۔ اس سے قبل سی بی آئی کی ٹیم نے سیگل حسین سے مرشدآباد ضلع میں واقع سی بی آئی کے عرضی کیمپ میں تقریباً بائیس گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details