کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سی جی او کمپلیکس میں طویل پوچھ گچھ کے بعدکے ہالی شہر میونپلٹی کے چیئرمین اور ترنمول کانگریس کے لیڈرراجو ساہنی کے قریبی تاجر سنجے سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔CBI Arrest Halishar Municipality Chairman Close Aide In Fraud Case
ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کی انسداد بد عنوانی یونٹ کے افسروں نے سنجے کو منگل کو طلب کئے جانے کے بعد عدم تعاون اور ان کے بیان میں تضاد کے بعد گرفتار کر لیا۔ انھوں نے بتایا درگاپور کے رہنے والے سنجے کو سی بی آئی کے افسروں نے تقریبا 10گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد با ضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔
قابل ذکرہے کہ دو ستمبر کو سی بی آئی نے مبینہ چٹ فنڈ کھوٹالے کے سلسلے میں ترنمول لیڈر اور ہلیسہر میونسپلٹی کے چیئرمین راجو ساہنی کو گرفتار کیا تھا۔