کولکاتا:سی بی آئی عبداللطیف کے خلاف اشتہاری مجرم (جائیداد کی ضبطی کی کارروائی) کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی بی آئی اس سلسلے میں قانونی مشورہ بھی لے رہے ہیں۔
کول مافیا راجو جھا ہفتہ کو شکتی گڑھ میں فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ عبداللطیف کوراجو جھا کی گاڑی میں دیکھا گیا۔ اس وقت عبدالطیف اورراجو جھادونوں ایک گاڑی میں تھا۔ عبداللطیف کا ڈرائیور بریٹن مکوپادھیائےگاڑی چلارہا تھا ۔اسی درمیان چند لوگوں نے فائرنگ کردی جس میں راجو جھا کی موت ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں عبدالطیف بھی نظر ٓٓآرہا ہے۔ پھر سوال پیدا ہوتا ہے۔ وہ راجو جھا کے ساتھ کیا کر رہا تھا جو بھاگ رہا تھا؟
سوال یہ ہے کہ کول مافیا راجو اور گائے کیس کے ملزم لطیف ایک دوسرے کو کیسے جانتے تھے، ایک دوسرے کے قریب کیسے آئے؟ لیکن کیا سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں؟ اس واقعہ کے فوراً بعد سی بی آئی نے عبداللطیف کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔