اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی آئی اور سی آئی ڈی کی ٹیم نے نندی گرام کا دورہ کیا

سی بی آئی اور سی آئی ڈی کی ٹیم نے آج نندی گرام کا دورہ کیا، سی بی آئی کی ٹیم نے انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد کے واقعات کی انکوائری کی تو سی آئی ڈی نے نندی گرام کے بیرولیا بازار کا دورہ کیا۔

سی بی آئی اور سی آئی ڈی کی ٹیم نے نندی گرام کا دورہ
سی بی آئی اور سی آئی ڈی کی ٹیم نے نندی گرام کا دورہ

By

Published : Aug 31, 2021, 8:45 PM IST

کلکتہ: سی بی آئی اور سی آئی ڈی کی ٹیم مختلف مقاصد سے آج نندی گرام کا دورہ کیا۔ سی بی آئی کی ٹیم نندی گرام کے ایک نمبر بلاک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد کے واقعات کی انکوائری کی۔ دوسری طرف سی آئی ڈی کی ٹیم نے ننڈی گرام کے بیرولیا بازار کا دورہ کیا جہاں 10مارچ کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے پاؤں میں چوٹ لگی تھی۔

وزیر اعلیٰ کے دعوے کے مطابق منصوبہ بند طریقے سے ان پر حملہ کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی کی ٹیم اس واقعہ کی انکوائری کیلئے نندی گرام کا دورہ کررہی تھی۔

نندی گرام میں بی جے پی کے لیڈر شوبھندو ادھیکاری اور ممتا بنرجی کے درمیا ن سخت مقابلہ ہوا تھا۔ اعصاب شکن مقابلہ میں ممتا بنرجی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممتا بنرجی کو بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دن بیرولیا بازار کے قریب پاؤں میں میں چوٹ لگی تھی۔ اس کے بعد سی سی آئی ڈی نے جانچ کی ذمہ داری لی تھی۔

مزید پڑھیں:

دوسری جانب سی بی آئی انتخابات کے بعد تشدد کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے وہ ریاست کے مختلف حصوں کا دورہ کررہی ہے۔سی بی آئی کے افسران نے نندی گرام نمبر ایک بلاک کے کنڈاماری، گوکل نگر، محمد پور اور چلیگرام علاقوں کا دورہ کیا۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے فورا بعد ان علاقوں میں سیاسی جھڑپیں ہوئی تھیں۔

ترنمول کانگریس پر بی جے پی کارکنوں کے گھروں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ 3 مئی کے حملے میں چیلا گرام کا رہنے والا دیببرتا میتی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ بعد میں کلکتہ کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا۔

منگل کو نندی گرام پہنچ کر سی بی آئی کی ٹیم سب سے پہلے دیببرتا کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔قبل ازیں گورنر جگدیپ دھنکر اور مرکزی وزارت داخلہ کے ایک وفد نے اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔ سی آئی ڈی نے اس تعلق سے آج بیرولیا میں مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details