مغربی بنگال میں کورونا کی دوسری لہر سست پڑنے کے بعد حکومت کی جانب سے نافذ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ ریاست میں کورونا وبا اور لاک ڈاون کا اثر جانوروں کی خرید و فروخت پر پڑا ہے۔ قربانی کے جانوروں کی خریدی میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ہگلی سمیت تمام اضلاع میں ہر سال کی طرح اس برس بھی مویشی منڈیاں لگائی گئیں۔ مویشی تاجرین کے مطابق گذشتہ کی طرح اس سال منافع بخش کاروبار نہیں ہے۔ تاجرین نے بتایا کہ اس سال بہت کم تعداد میں جانور فروخت ہوئے ہیں۔