اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anubrata Mondal cattle smuggling scam سب رجسٹراردفترمیں سی بی آئی كی تحقیقات - अनुब्रत मंडल संपत्ति रिकॉर्ड

مویشی اسمگلنگ معمالے كی تفتیش میں مصروف سی بی آئی كی ٹیم نے ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كی جائیداد كا ریكارڈ كی تفصلی معلومات حاصل كرنے كے ارادے سے سب رجسٹراردفتر كا دورہ كیا ۔اس درمیان ترنمول كانگریس كے رہنما كے رشتہ داروں كے نام درج جائیداد كی جانچ كی Anubrata Mondal cattle smuggling scam.

سب رجسٹراردفترمیں سی بی آئی كی تحقیقات
سب رجسٹراردفترمیں سی بی آئی كی تحقیقات

By

Published : Aug 23, 2022, 5:59 PM IST

سی نی آئی كی ٹیمنے مغربی بنگال كے بیربھوم ضلع میں واقع رجسٹرار دفتر كا دورہ كیا ۔سی نی آئی كی ٹیم كی ٹیم نے ترنمول كانگریس كے رہنما اور ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كے رشتہ داروں كے نام بے نامی جائیداد كے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل كی۔ركن اسمبلی اور ان كے رشتہ داروں كی تمام جائیداد كے بارے میں معلومات ریكارڈ درج كیا جارہا ہے۔Anubrata Mondal cattle smuggling scam

سی بی آئی ذرائع كے مطابق ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كی جائیداد كے بارے میں كئی اہم دستاویزات ہاتھ لگے ہیں۔ ان كی جانچ كی جارہی ہے۔اس درمیان ترنمول كانگریس كے رہنما كے رشتہ داروں كے نام درجنوں بے نامی جائیداد ركھنے كا انكشافات ہوا ہے۔اس كی جانچ كی جارہی ہے۔اس معاملے میں كئی اہم معلومات حاصل ہوئی ہے۔

واضح رہے كہ انوبرتامنڈل کو سی بی آئی نے گائے کی اسمگلنگ کیس میں تفتیش میں عدم تعاون کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیربھوم ضلع ترنمول کے صدر انوبرتا منڈل کو گائے کی اسمگلنگ معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کیس نمبر RC 0102020A0019، 21 ستمبر 2020 کو درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ کلکتہ کے اینٹی کرپشن ونگ میں درج کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے انوراتا کو گائے کی اسمگلنگ کیس میں 10 بار سمن کیا لیکن وہ صرف ایک بار پیش ہوئے۔ انوبرتا بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے حاضری سے گریز کرتے رہے۔ ترنمول كانگریس كے رہنما پر تحقیقات میں عدم تعاون كرنے كا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Anubrata Mondal Bail Rejected ترنمول كے رہنما انوبرتا منڈل كی ضمانت كی درخواست رد

انو برتا منڈل اس وقت سی بی آئی كی حفاظت میں ہیں۔24 اگست كوبردوان ضلع كے آسنسول میں واقع سی بی آئی كی خصوصی عدالت میں ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كی پیشی ہونے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details