مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے بدھ کو مویشیوں کی اسمگلنگ اور پیسوں کے لین دین کے معاملے میں ترنمول کانگریس کے لیڈر ونے مشرا کے خلاف غربی بنگال میں خصوصی سی بی آئی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔
ذرائع کے مطابق اس معاملے کی جانچ کررہی سی بی آئی کے تین افسران عدالت میں حاضر ہوئے اور مشرا کے خلاف چارج شیٹ ڈاخل کی۔ مشرا ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہیں اور امکان ہے کہ وہ ملک سے باہر فرار ہوگئے ہیں۔
سی بی آئی نے اس معاملے میں گزشتہ برس نومبر مہینے میں سرحدی محافظ دستے کے کمانڈینٹ ستیش کمار کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی بنگلہ دیش میں مویشیوں کی اسمگلنگ کے معاملے میں ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری مشرا کے دو ٹھکانوں کی تلاشی لے چکی ہے۔