کولکاتا:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور عدالت نے سی بی آ ئی کی اپیل پر مویشی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار انعام الحق کے تین بھانجوں کے خلاف گرفتاری کا پروانہ جاری کیا ہے ۔گرفتاری کا پروانہ جاری ہونے کے بعد سی بی آئی کی ٹیم سرگرمی سے تلاش شروع کردی ہے۔Cattle Smuggling Case:Arrest Warrant Against Enamul Haque Three Nephew
سی بی آ ئی کے ذرائع کے مطابق انعام الحق کے تینوں بھانجوں جہانگیر شیخ،ظہیر الشیخ اور ہمایوں شیخ (پنٹو)کی گرفتاری کے لئے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع مالدہ ، شمالی دیناج پور ، بیربھوم اور کولکاتا میں خصوصی چھاپہ ماری مہم شروع کردی ہے۔
سی بی آ ئی کے مطابق انعام الحق کے بھانجا جہانگیر شیخ عرف پنٹو ہی اپنے ماموں انعام الحق کے جانوروں کے کاروبار کی ذمہ داری سنبھال رکھا تھا۔سی بی آ ئی کو اس کی تلاش ہے ۔اس کے علاوہ دیگر بھانجے ہمایوں کیبر اور ظہرالشیخ کے پتھر کے کاروبار اور چاول کے کارخانوں کے کی تلاشی لی جارہی ہے۔