مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے بہرامپور میں واقع میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال Murshidabad Medical College Hospital in Bengal کے عارضی خواتین ملازمین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
Protest at Murshidabad Medical College: مرشدآباد میڈیکل کالج کے عارضی ملازمین کا احتجاج
مرشدآباد میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں کام کررہے غیر مستقل خواتین ملازمین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج casual employees of Murshidabad Medical College Protest جاری ہے۔
اس دوران احتجاجی ملازمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرشدآباد میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال انتظامیہ کے افسران کا ملازمین کے ساتھ ہمیشہ برا سلوک کیا جاتا ہے۔
دوسری طرف مرد ملازمین کا کہنا ہے کہ ملازمت دینے کے نام پر لوگوں کی حیثیت کے مطابق رشوت مانگی جاتی ہے. کسی کو بیس ہزار روپے تو کسی سے پچاس ہزار روہے دینے کو کہا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ ہسپتال کے غیر مستقل ملازمین کی جانب سے تمام الزامات کے بعد مرشدآباد میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ملازمین کے احتجاج کے سبب مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔