اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gandhi as Asura اکھل بھارتی ہندو مہا سبھا کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر - بابائے قوم مہاتما گاندھی

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے سنئیر رہنما اسیت انجن نے مہیشا سور کی جگہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مورتی استعمال کرنے والی اکھل بھارتی ہندو مہاسبھا کی پوجا کمیٹی کے منتظمین کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔Gandhi as Asura

اکھل بھارتی ہندو مہاسبھا کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر
اکھل بھارتی ہندو مہاسبھا کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر

By

Published : Oct 4, 2022, 11:31 AM IST

کولکاتا:بہار پردیش کانگریس کے رہنما اور پارٹی کے ترجمان اسیت ناتھ تیواری نے کہا کہ مغربی بنگال میں جس تہوار کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا رہا ہے لیکن اسے بھی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔Case filed Against Hindu Mahasabha Congress Condemn Incident

کانگریس کے رہنما کے مطابق جو لوگ بابائے قوم مہاتما گاندھی پر گوڈسے کو ترجیح دیتے ہیں ان سے کس چیز کی امید کر سکتے ہیں۔ وہ ملک کے امن و امان کے لئے دشمن ہیں۔اس بات کو ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اکھل بھارتی ہندو مہاسبھا کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر

انہوں نے کہا کہ اکھل بھارتی ہندو مہاسبھا کی پوجا کمیٹی کے منتظمین کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔پولیس سے مطالبہ ہے کہ مغربی بنگال کے پر امن ماحول بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ان کاکہنا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اس ضمن میں اب تک خاموش ہیں،ان کی خاموشی سے کئی مطلب نکالائے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:By polls to 7 Assembly Constituencies مہاراشٹر سمیت چھ ریاستوں میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات 3 نومبر کو

واضح رہے کہ کولکاتا کے قصبہ تھانہ علاقے میں واقع ایک پوجا پنڈال میں مہیشاسور کی جگہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مورتی نصب کرنے پر کہرام مچ گیا ہے۔سی پی آئی ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے پوجا کمیٹی کی کڑی مذمت کی ہے۔Case filed Against Hindu Mahasabha Congress Condemn Incident

ABOUT THE AUTHOR

...view details